بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین کا افغانستان میں غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ

چین نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل افغانستان میں رہنے والی غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں چینی سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

افغان مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے، لاکھوں افراد کو جان کا خطرہ لاحق ہے۔

انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہا کہ طالبان کا خواتین کے ساتھ سلوک سرخ لکیر کا تعین کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی قابل اعتماد رپورٹس موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.