sharayu everyday is happy day the no nonsense man li gu yi niche dating site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل میں سڑکوں پر گھریلو اشیا کی فروخت کے اسٹال لگ گئے

افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد عام معافی کا اعلان کیے جانے کے باوجود شہریوں کے ملک سے نکلنے کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایسی خواہش اور کوشش کرنے والے افغان شہری اپنا زیر استعمال قیمتی گھریلو سامان فروخت کرتے نظر آرہے ہیں۔

کابل کے بیشتر بازار، سڑکوں اور رہائشی علاقوں کی گلیوں میں اس طرح کا زیر استعمال سامان رکھے افراد انتہائی کم قیمت پر چیزیں فروخت کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر میں سڑکوں پر کافی تعداد میں اس طرح کے اسٹال نظر آرہے ہیں۔

‏طالبان ذرائع کے مطابق ملک سے باہر جانے کے خواہشمند افغانی باشندوں کو ارادہ ترک کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف پاسپورٹ، ویزے یا اس طرح کی دیگر دستاویزات نہ رکھنے والے ہزاروں افراد کی ملک سے باہر جانے کی امید پر بیٹھے ہیں۔

جوں جوں افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی تاریخ 31 اگست قریب آرہی ہے شہریوں کے جوک در جوک ایئرپورٹ پہنچنے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.