بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے عوام پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو پہچان چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو پہچان چکے ہیں، کراچی کے بہت سے مسائل ہیں ہر مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام چل رہے ہیں، ہم کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں، کراچی تبدیل ہو رہا ہے، دس سال پہلے والا کراچی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا، حکمراں عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین رہے ہیں، ہم نے انہیں آئینی طریقہ بتایا تھا ان کا حق ہے کہ وہ جلسےکریں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں وسائل نہ ہونے کے باوجود عوام کے مسائل حل کریں، پیپلز پارٹی نے شروع سے ہر مسئلے پر حکومت کا مقابلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھ سے یہ امید نہ کریں کہ میں پی ڈی ایم کے جلسے پر تنقید کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنا پورا وقت مکمل کیا، کے پی کے نے اپنا بلدیاتی نظام ختم کیا، پنجاب میں توہین عدالت ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.