بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رکشے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے کی شناخت ہوئی یا نہیں؟

رکشے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کی شناخت ہوئی یا نہیں؟ آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے دعوے کی تردید کردی۔

ماں بیٹی کے شور مچانے پر ملزم رکشا وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے ارشاد بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ دنوں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔

 آئی جی پنجاب نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف ویڈیو بنانے والی کی شناخت ہوسکی ہے، اصل ملزم کی شناخت ہونا باقی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.