بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسین سے متعلق تمام غلط فہمیاں اب ختم ہوجانی چاہیے، ظفر مرزا

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ ویکسین سے متعلق تمام غلط فہمیاں اب ختم ہوجانی چاہیے، ویکسین سے حاملہ خواتین کے انفیکشن سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہوجاتا ہے ۔

اپنے بیان میں ڈاکٹرظفر مرزا نے کہاکہ تمام خواتین کو پیغام ہے کہ انسداد کورونا ویکسین ضرور لگائیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 75 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 91 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 857 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 94 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.