خلیج بنگال میں 25 سے 26 اگست کو ہوا کا کم دباؤ بننےکا امکان ہے تاہم کراچی میں بارش کا امکان کم ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 25 سے 26 اگست کو ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بنے گا جس کے بعد ہوا کا کم دباؤ 28 سے 29 اگست کو وسطی بھارت سے ہوتا ہوا راجستھان پہنچے گا۔
سردار سرفراز کے مطابق راجستھان پہنچے کے بعد ہی سسٹم کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکے گا، تاہم 31 اگست کو مشرقی سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں یکم اور 2 ستمبر کو بارش کا امکان قدرے کم ہے۔
Comments are closed.