بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان سے 30 اگست تک مکمل انخلاء کیلئے کام کر رہے ہیں: نیٹو

نیٹو سفارت کار کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج 30 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

یہ بات نیٹو سفارت کار کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

نیٹو ڈپلومیٹ نے بتایا ہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان عہدے داروں کو کابل ایئر پورٹ پر انخلاء اور لاجسٹکس کے عمل پر بریف کیا گیا ہے۔

نیٹو سفارت کار کے مطابق کابل ایئر پورٹ سے انخلاء کا عمل جنگی پیمانے پر تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔

نیٹو سفارت کار نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کابل ایئر پورٹ کے باہر اب بھی موجود ہجوم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے۔

طالبان رہنماؤں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.