بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی برادری افغانستان کی ضروریات پوری کرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور بیلجیئم کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری معاشی استحکام کے لئے افغانستان کی ضروریات پوری کرے، افغانستان میں امن، مفاہمت اور جامع سیاسی حل سے ممکن ہے۔

بیلجیئم کے وزیراعظم نے پاکستان کی مدد اور سہولت کاری کو سراہا اور عمران خان کو بیلجیئم کے دورے کی دعوت بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.