بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی نے پاک افغان کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔

پی سی بی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سیریز افغانستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے، سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

سیریز ملتوی ہونے سے متعلق مزید کہا گیا ہے کہ براڈکاسٹ سہولیات اور فلائٹ آپریشن کی بندش بھی سیریز کے التوا کا سبب بنی، پاکستان اور افغان بورڈز 2022 میں سیریز ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 8 ستمبر کے درمیان سری لنکا میں شیڈول تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.