بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سیکورٹی کمپنی کے ڈرائیور کی20 کروڑ کی ڈکیتی ، دو سہولت کار گرفتار

کراچی میں گزشتہ دِنوں 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے والا نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور شمالی علاقوں کی طرف فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی سہولت کاری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 20 کروڑ 50 لاکھ روپے سے بھری کیش وین لوٹ کر فرار ہونے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے دونوں بچوں کو گرفتار کر لیا، تاہم متاثرہ بچے کے والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا، جس پر دونوں بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیئے گئے۔

میٹھادر انویسٹی گیشن پولیس نے کیش وین کے مفرور ڈرائیور حسین شاہ کے 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسد علی اور نعمت علی شاہ شامل ہیں۔

مفرور وین ڈرائیور حسین شاہ نے گرفتار ملزمان سے پکنک کے بہانے ہائی روف گاڑی حاصل کی اور رقم منتقل کی۔ پولیس نے ہائی روف گاڑی برآمد کرلی ہے۔

مرکزی ملزم حسین شاہ شمالی علاقوں کی جانب فرار ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.