بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اٹلی میں اسکیم، گھر صرف 192 روپے کا

یورپی ملک اٹلی میں رہائش کے لیے گھر صرف ایک یورو میں فروخت کیے جانے لگے ہیں۔ 

جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا ہے، تصویر میں نظر آنے والے علاقے میں گھروں کی قیمت ایک یورو یعنی 192 روپے پاکستانی روپے کا ہے۔ 

 اطالوی حکومت نے اپنے اس دور دراز کے گاؤں کو آباد کرنے اور یہاں پر سیاحت کے فروغ کے لیے یہ اسکیم پیش کی ہے۔ 

امریکی میڈیا پر اس اسکیم کی تصدیق بھی ہوئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہاں اطالوی حکومت گھروں کو ایک یورو میں فروخت کر رہی ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ جلد ہی ان گھروں کی فروخت شروع کردی جائے گی اور اس علاقے میں موجود ان خالی گھروں کو پر کرلیا جائے گا۔ 

اس سلسلے میں حکومت کو درخواستیں ملنا بھی شروع ہوگئی ہیں جبکہ اس کی آخری تاریخ 28 اگست ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر ان علاقوں میں گھر ختم ہوجائیں گے تو پھر حکومت یہاں سہولیات کے مطابق مزید گھر تعمیر کرکے انہیں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.