بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کے 15 محفوظ ترین شہر، کوئی مسلمان ملک شامل نہیں

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں کسی مسلم ملک کا شہر شامل نہیں ہے۔ 

دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے چوتھی مرتبہ دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ 

ان شہروں میں یورپی ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن سرفہرست ہے۔ 

شمالی امریکی ملک کینیڈا کا تجارتی مرکز ٹورنٹو اس محفوظ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 

تیسرے نمبر پر سنگاپور سٹی کو محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ چوتھا نمبر آسٹریلین کمرشل حب سڈنی کا ہے۔ 

حالیہ اولمپکس کا انعقاد کرنے والا جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پانچویں درجے پر ہے۔ 

درجہ بندی کے اعتبار سے مسلم دنیا کا محفوظ ترین شہر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا داراحکومت ابوظبی ہے لیکن یہ اس فہرست میں 31ویں نمبر پر ہے۔ 

فہرست کے مطابق دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں کراچی کو بھی شامل کیا گیا جس کا نمبر 59واں ہے۔  

ان شہروں کی درجہ بندی ایک سروے کی مدد سے کی گئی جس میں ان شہروں میں رہنے والوں سے وہاں موجود انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹل سیکیورٹی، ذاتی سیکیورٹی، صحت کی سہولیات اور ماحولیاتی سیکیورٹی کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.