how to take care of siberian husky in the philippines tian mi how to be ulzzang boy asin video asian dating uk free www.latinamericancupid.com español

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آن لائن میٹنگ کیلئے استعمال ہونے والا سافٹ ویئر میں خرابی، کمپنی کی وضاحت

کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد آن لائن میٹنگز اور تعلیم و تربیت کے لیے استعمال ہونے والا سافٹ ویئر میں خرابی سامنے آئی ہے، جس کے بعد کمپنی کی وضاحت بھی سامنے آگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سے ہی اس سافٹ ویئر زوم کے کالز میں مسائل پیدا ہورہے تھے۔ 

مذکورہ مسئلہ عالمی سطح پر تھا جس نے برطانیہ سے لے کر آسٹریلیا تک تقریباً تمام ممالک کے صارفین کو ہی پریشان کیا، جبکہ پاکستان سے بھی اس کی خرابی سے متعلق شکایات سامنے آئی تھیں۔ 

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ مسئلہ درست کردیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اس مسئلے کو ٹھیک کردیا ہے، جبکہ اعتراف کیا کہ سافٹ ویئر میں پیدا ہونے والے مسئلے کی وجہ سے دنیا بھر میں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ 

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تمام تر صورتحال سے واقف ہیں، ہم اس کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں جبکہ اپنے صارفین کو اس حوالے سے آگاہ بھی کرتے رہیں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.