بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعداحسان مانی کا میڈیا سے بات کرنے سے گریز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد احسان مانی میڈیا سے بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے احسان مانی اور رمیز راجہ نے ملاقات کی، عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے۔

دوسری جانب رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سےبھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.