but only love can say no games allowed assian women asian dating uk free i am vietnamese

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ افغانستان سے 5ہزارسے زائد افراد کا انخلا کر چکا، برطانوی وزارت دفاع

برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ برطانیہ افغانستان سے 13 اگست سے اب تک5 ہزار 725 افراد کا انخلا کر چکا۔

برطانوی دفتر خارجہ کے وزیرجیمز کلیورلی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ امریکی انخلا کی31 اگست کی ڈیڈلائن بڑھانےکی کوشش کرے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستان کا کردار دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، پی آئی اے کے ذریعے 1400 افراد کو کابل سے پاکستان لایا جا چکا ہے۔

برطانوی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکال سکیں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے افغانستان کے معاملے پر منگل کو جی سیون ممالک کا اجلاس بلا لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے افغانستان سے سفارتی مشن پاکستان منتقل کردیا ہے۔

جی سیون اجلاس میں افغانستان سے نکلنےوالوں کی بحفاظت منتقلی سے متعلق گفتگو ہوگی، جی سیون اجلاس میں افغان شہریوں کو بحران سے بچانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.