kenyancupid.com login filipina heart cupid dating singles wanted bf dating a latino man how to take care of siberian husky in the philippines militarycupid con chinese girl sex but only love can say

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان صوبے فریاب کی جیل سے 80 افغان سیکیورٹی اہلکار رہا

طالبان نے افغان صوبے فریاب کی جیل سے 80 سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق رہائی طالبان کی عام معافی کے اعلان کے تحت ہوئی ہے۔

 واضح رہے کہ سابق گورنر ننگرہار ضیاء الحق امرخیل نے امارات اسلامیہ افغانستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ضیاء الحق امر خیل نے افغان طالبان کے رہنما الحاج خلیل الرحمٰن حقانی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے امارت اسلامیہ افغانستان کی حمایت کا اعلان کیا۔

احمد مسعود نے کہا کہ ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی۔

اس سے قبل افغان طالبان کے رہنما خلیل الرحمٰن حقانی نے افغانستان میں موجود جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکا سے دشمنی میں ہم نے پہل نہیں کی، اب بھی نہیں کر رہے۔

خلیل الرحمٰن حقانی نے کہا کہ امریکا نے ملک سے زیادتی کی تو مجبور ہوکر بندوق اٹھائی۔

ناظرین کو پل پل بدلتی صورت حال سے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈيٹ رکھنے کے لیے جیو نیوز کی ٹیمیں افغانستان میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمد اللّٰہ محب کو بھی عام معافی ہے اب کسی سے دشمنی نہیں ہے۔

افغان طالبان کے رہنما کا کہنا تھا کہ افغانستان کا ایک منظم نظام بنے گا جس میں تمام اقوام، ساری تنظیمیں اور اہل تعلیم یافتہ لوگ شامل ہوں گے، باہر جانے والوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ باہر نہ جائیں، اپنے ملک کی خدمت کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.