
مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی اور اسے بے لباس کرنے کے الزام میں گرفتار مزید 30 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے، ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت میں لایا گیا۔
مینارِ پاکستان پر خاتون سے دست درازی اور اُسے بے لباس کرنے کے الزام میں لاہور کی عدالت نے مزید 30 ملزمان کی شناخت پریڈ کروانے کا حکم دیا۔
تھانا لاری اڈا پولیس نے مینارِ پاکستان پر خاتون سے دست درازی کرنے اور اسے بے لباس کرنے کے الزام میں 400 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
پولیس نے گرفتار کیے گئے مزید 30 افراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزمان کو شناخت کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، مجسٹریٹ نے ہفتے کے روز بھی 40 افراد کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا، عدالت اب تک ستّر ملزمان کی شناخت پریڈ کا حکم دے چکی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے فیصل آباد، شیخوپورہ اور قصور سے مزید 30 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد بانوے ہوگئی ہے ۔
Comments are closed.