
وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ 100 فیصد ویکسی نیشن والے اسکول 30 اگست سے کھل جائیں گے، جن اسکولوں کے اساتذہ کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی وہ اسکول 30 اگست سے کھلیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سید سردار شاہ نے کہا کہ نجی اسکولوں کی تنظیم سے کل ملاقات کروں گا، دو وجوہات پر اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ان وجوہات کو بیان کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ایک وجہ اسکولوں کے عملے کا 100 فیصد ویکسین شدہ نہیں ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کی اپنی رپورٹ میں تھا کہ 73 فیصد اسٹاف کی ویکسی نیشن ہوئی، سرکاری اسکولوں میں ویکسی نیشن ہائی رہی اس کی وجہ عملے کی تنخواہیں بند کرنا تھا۔
سردار شاہ نے کہا کہ اسکول بند کرنے کی دوسری وجہ محرم کے بعد کورونا پھیلاؤ کا خدشہ تھا۔
Comments are closed.