south korean girl names thuy tien hotel ho chi minh china girl sex com everyday is happy day how to be ulzzang boy more dating site sharayu

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت کا بڑے پارکوں میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے افسوسناک واقعہ کے پنجاب حکومت نے بڑے پارکوں میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح پرائیوٹ گارڈز موٹرسائیکلوں پر پارکوں میں گشت کریں گے، اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے پی ایچ اے کو پنجاب کے تمام پارکوں میں کیمرے لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پُرانے کیمرے ایک ہفتہ میں ٹھیک کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا حالیہ یکے بعد دیگرے پیش آنے والے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات سے متعلق کہنا ہے کہ خواتین سے بدسلوکی اور دست درازی کے واقعات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب پی ایچ ایز نے اپنے سیکیورٹی گارڈز کو ڈنڈا بردار فورس میں بدلنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے پی ایچ اے فورس کی خصوصی تربیت کروائی جائے گی۔

اس حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود نے کہا ہے کہ پارکوں میں لائٹس کا انتظام کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود نے کہا کہ پارکوں میں خواتین کی حفاظت پی ایچ اے کا فرض ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پارکوں میں خواتین اور فیملیز کے لیے ہفتہ میں ایک دن مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.