kristel hope south american brides bagoong isda in english online dating overseas sex cavite download hello vietnam hot looking asian women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

پنجاب میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح تقریباً 11 فیصد رہی جو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے جبکہ صوبےمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 22 افراد انتقال بھی کرگئے۔

پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار 220 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 286 مثبت رہے۔

اس دوران لاہور میں 658، راولپنڈی میں 163، ملتان میں 55، گوجرانوالہ میں 52، فیصل آباد میں 48 اور سیالکوٹ میں 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس طرح صوبے میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 4 فیصد رہی جبکہ لاہور میں یہ شرح 10 اعشاریہ 9، بہاولپور میں 8 اعشاریہ 7، راولپنڈی میں 7 اعشاریہ 9 اور ملتان میں 7 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں روزانہ 5 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.