kizzle old women xnxx zarina photo free cupid dating site bonjour indonesia newcastle upon tyne tyne and wear united kingdom asian dating uk free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

PTI حکومت کے 3 سال: پنجاب حکومت نے ن لیگ کیساتھ تقابلی جائزے کی رپورٹ جاری کردی

پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب حکومت نے ن لیگ کے ساتھ تقابلی جائزے کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں ن لیگ سے 124 فیصد آگے رہی، پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں ن لیگ کے مقابلے میں 454 ارب روپے زیادہ خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ن لیگ کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ بجٹ خرچ کیا، پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم پر ن لیگ کے مقابلے میں 323 ارب روپے زیادہ خرچ کیے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے ماحولیات پر مسلم لیگ ن کے مقابلے میں 1750 فیصد اضافی بجٹ خرچ کیا جبکہ ن لیگ نے صاف پانی کمپنی کے تحت صاف پانی کا صرف ایک پلانٹ ایک کروڑ روپے میں لگایا۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب نیب فارغ ہو چکی اب راولپنڈی نیب سے طلبی کی خبر آگئی، یہ ایک کرپٹ ٹولہ ہے اور عمران خان اس کے سرپرست ہیں۔

تین سالہ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صاف پانی کا ویسا ہی پلانٹ آب پاک اتھارٹی کے تحت 30 لاکھ میں لگایا، پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے ٹھیکے کی شفاف نیلامی سے 8 ارب روپے سے زائد کی بچت کی۔

رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے 5 سال کے دوران 115اور پنجاب حکومت نے 3 سال میں 163 کابینہ اجلاس بلائے، پنجاب حکومت نے گڈ گورننس کے لیے 3 سال میں 77 قوانین اور 59 آرڈیننس پاس کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.