thai escort thailand the most beautiful girl in the philippines thailandbestbeauty country dating websites free download hello vietnam tiny little asian sharayu

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گچک میں دہشت گردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا، کیپٹن کاشف شہید کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں، اللّٰہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے دونوں زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا بھی کی۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پریشان کُن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.