بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور : 3 نوجوانوں نے ساتھی فیکٹری ملازم کے جسم میں گیس بھردی

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں تین نوجوانوں نے ساتھی فیکٹری ملازم کے جسم میں گیس بھر دی، نوجوان نے نعمان نامی ملازم کے جسم میں پائپ سے زہریلی گیس بھری۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ نعمان باغبانپورہ میں واقع ایک فلٹر فیکٹری میں کام کرتا ہے، جہاں اس کے ساتھی ملازمین حیدر، امتیاز اور امجد نے پائپ کے ذریعے مبینہ طور پر اس کے جسم میں زہریلی گیس بھر دی۔

نعمان کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر اہلخانہ خوش نہیں تھے، راضی نامے کے لیے گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں ایک جرگہ بھی ہوا تھا۔

پولیس نے نعمان کے والد شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے حیدر اور امتیاز کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم امجد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، 

دوسری جانب لاہور پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.