بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض اسپتال میں داخل

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک مریض فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ہوگیا، اس سے قبل بھی کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض پہلے سے زیرِعلاج ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کے مشتبہ مریض کو دالبندین سے لایاگیا ہے، وائرس کی تصدیق کے لیے مریض کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں کانگو وائرس کی صورت حال تشویشناک…

اس کےعلاوہ مسلم باغ سے لائی گئی کانگو وائرس سےمتاثرہ ایک خاتون مریضہ بھی فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔

کانگو وائرس سے متاثرہ مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اُنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.