بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرگڑھ، بچوں کے ہمراہ اسلحے کی نمائش کرنیوالا گرفتار

صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں اپنے 5 بچوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں ارشد فاروقی نامی شخص نے اپنے 5 بچوں کے ہمراہ مسلح ہو کر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کر رکھی تھیں، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق  سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تصاویر میں مسلح ملزم نے اپنے پانچوں بچوں کے ہاتھوں میں بھی ڈنڈے پکڑوا رکھے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رنگپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.