thailand female singles to meet dating uganda woman dating site pen pals usa hot asia girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی: 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کتنے فیصد رہی؟

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک مریض فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ہوگیا، اس سے قبل بھی کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض پہلے سے زیرِعلاج ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس کی مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد، چارسدہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13فیصد اور مردان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.