بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت نے 2018ء سے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے، ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور عطا اللّٰہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ دو ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے پناہ کمی ہوئی،  روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا بڑھنا لازم ہے، عوام کو صرف بدترین مہنگائی ملی ہے۔

 احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے خلاف کرپشن کا جھوٹا کیس بناتی ہے،  کل شہباز شریف صاحب اور میرے خلاف ایک نیا اسکینڈل کھڑا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شہباز شریف کے خلاف کیس بنایا گیا ہے کہ انہوں نے میرے بھائی کو نوازا،  پچھلے تین سال سے ہمارے خلاف کردار کشی کی ایک مہم چل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.