بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان پاپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے سے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں

افغان پاپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ترکی پہنچ کر ایک بیان میں آریانہ نے کہا کہ کچھ دنوں کی پریشانی کے بعد اب وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات ملنے کے بعد ایئرپورٹ آئیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ کے اردگرد سیکیورٹی صورت حال کے سبب امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہےکہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں، صرف امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات پر کابل ایئرپورٹ کا رخ کریں۔

علی احمد جلالی نے کہا کہ افغان فوج میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی نے طالبان کے لئے فتح کی راہ ہموار کی،طالبان کی تیزی سے کامیابیاں حیران کن اور غیر متوقع تھی۔

امریکی سفارتخانے نے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں، کابل ایئرپورٹ کے گیٹس کے باہر ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات ملنے کے بعد ایئرپورٹ آئیں۔

دوسری جانب چین نے افغانستان میں اپنے شہریوں کو اسلامی رسم و رواج کی پابندی کی ہدایات دیتے ہوئے افراتفری والے مقامات سے دور رہنے کا کہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.