بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر خارجہ کا افغان شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر زور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہاں شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضرورت ہے کہ افغان باشندوں کی سیکیورٹی اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کا حامی ہے، توقع ہے کہ کابل میں جاری مذاکرات، ایک اجتماعیت کی حامل حکومت کی راہ ہموار کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.