thai teen nude girl filipino cupid chat room www dateinasia sign in mature filipina cam free online dating boston philippine online chat room kizzle toledo dating

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی شہری کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں، امریکی سفارت خانہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ کے اردگرد سیکیورٹی صورت حال کے سبب امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہےکہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں، صرف امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات پر کابل ایئرپورٹ کا رخ کریں۔

امریکی سفارتخانے نے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں، کابل ایئرپورٹ کے گیٹس کے باہر ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات ملنے کے بعد ایئرپورٹ آئیں۔

 دوسری جانب چین نے افغانستان میں اپنے شہریوں کو اسلامی رسم و رواج کی پابندی کی ہدایات دیتے ہوئے افراتفری والے مقامات سے دور رہنے کا کہا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے تمام امریکی شہریوں اور امریکا کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کو نکالنے کا عزم ہے۔

سوئٹزرلینڈ نے بھی کابل سے ازبکستان کے لیے آج شیڈولڈ چارٹرڈ فلائٹ معطل کردی ہے۔ جرمنی نے بھی کابل ایئرپورٹ سے شہریوں کے انخلا کی آج شیڈولڈ پروازیں منسوخ کردیں۔

جرمن فوج نے کابل ایئرپورٹ سے تقریباً 2 ہزار افراد کا انخلا کروالیا ہے۔

دوسری جانب یورپین کمیشن کی سربراہ نے میڈرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپین یونین نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا ہے نہ ہی وہ جنگجوؤں سے سیاسی مذاکرات کررہی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطرکی مزید افغان باشندوں کو قبول کرنےکی صلاحیت ختم ہو رہی ہے، پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لیے امریکا یورپ سمیت نئے مقامات کی تلاش میں ہے۔

افغانستان کے لیے یورپین یونین کی امداد انسانی حقوق، اقلیتوں اور خواتین کے ساتھ اچھے سلوک سے منسلک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے بیانات کو ان کے اقدامات اور اعمال سے جانچیں گے، اگلے ہفتے جی 7 کے اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.