بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی میڈیا کا کابل سے ڈیڑھ سو بھارتیوں کے اغواء کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے افغان طالبان پر کابل میں پھنسے ڈیڑھ سو افراد کے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔

کابل ایئرپورٹ کو سویلین ایئرٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر انخلا کے انتظار میں موجود 150 بھارتیوں کو طالبان نے اغوا کرلیا ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے کسی کو اغوا نہیں کیا گیا۔

بھارتی سفارتی عملے نے رات کے وقت طالبان کےحفاظتی حصارمیں افغانستان سے انخلا کیا۔

یاد رہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ بھارتی سفارتی عملے نے رات کے وقت طالبان کےحفاظتی حصارمیں افغانستان سے انخلا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.