بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منظور وسان کا جمیل کلہوڑو کیلئے50ہزار روپے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے  ٹرین سے گرے شخص کوبچانے والے پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو کے لیے   50ہزار روپےانعام کا اعلان کردیا۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو نے ریلوے ٹریک پر شخص کی جان بچائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جمیل کلہوڑو جیسے پولیس اہلکار جوانوں پر فخر ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے کانسٹیبل جمیل احمد کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو 23 مارچ کو ایوارڈ دیا جائےگا۔

عمران خان نے کانسٹیبل کی پُھرتی کی داد دیتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی تھی، عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.