بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کا گہرا ترین جدید سوئمنگ پول کھول دیا گیا

دبئی میں دنیا کا گہرا ترین جدید سوئمنگ پول کھول دیا گیا ہے۔

60 میٹر یعنی 196 فٹ گہرے سوئمنگ پول کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کرکے دنیا کا گہرا ترین پول قرار دیا ہے۔

اس سوئمنگ پول میں تقریباً 14 ملین لیٹر پانی بیک وقت موجود ہوتا ہے یعنی وہاں اندرونی طور پر ایک طرح کا شہر آباد ہے جہاں فری ڈائیونگ اور اسکوبا ڈائیونگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی مدد کیلئے تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہے۔

پول کے مختلف مقامات میں زیر آب 56 اقسام کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ اس میں مختلف ان ڈور گیمز، شاندار آرکیڈ اور عمارات کا نظارہ بھی ہو سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.