بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، تمام جامعات مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث تمام جامعات مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر برائے جامعات، بورڈز  اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسی نیشن مکمل کروالیں۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نجی و سرکاری جامعات بند ہونے کے باوجود اپنے امتحانات جاری رکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسکولوں کو بھی مزید ایک ہفتے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پہلے سندھ حکومت نے اسکولوں کو پیر 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب وزیراعلیٰ سندھ کے نئے اعلان کے بعد اسکول 30 اگست سے کھولے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.