بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، چنگ چی رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ درج

لاہور میں چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ لاری اڈا میں  درج کر لیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک بچی چنگ چی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں، سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے اوباش لڑکوں نے رکشے کا پیچھا کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق دس سے 12 اوباش لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر آوازیں کستے رہے ،سفید قمیص پہنا ایک لڑکا زبردستی رکشے پر سوار ہوگیا ،  لڑکے نے لڑکی سے نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔

واقعے کا مقدمہ 354 اور 509 سمیت 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.