بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

6 روز بعد بھی افغانستان کا کوئی سربراہ نہیں ہے: ملا احمد اللّٰہ واثق

طالبان رہنما ملا احمد اللّٰہ واثق کا کہنا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے 6 روز بعد بھی ملک کا کوئی سربراہ نہیں ہے۔

یہ بات برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان رہنما ملا احمد اللّٰہ واثق نے کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی عبوری حکومت کا منصوبہ نہیں ہے، البتہ حکومت سازی کے لیے مذاکرات تیز کر دیئے ہیں۔

ملا احمد اللّٰہ واثق نے مزید کہا ہے کہ طالبان نے ابھی تک کچھ صوبائی گورنر اور میئر ہی تعینات کیئے ہیں۔

طالبان رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ افغانستان میں جلد ہی جامع حکومت تشکیل پائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع صدارتی محل کے تحفظ کے لیئے طالبان فوج کا خصوصی یونٹ تعینات کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.