malunggay juice subtle 中文 south asian singles toronto thailand female hurry up in chinese find new girlfriend app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا، سردار شاہ

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سے آج مشاورت میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت نے اگلے ہفتے کورونا کی نئی لہر کے نتائج سے خبردار کیا تھا جس میں والدین اور بچوں کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔

سردار شاہ نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے تک تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے لوگوں اور بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رہ کر فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ ایک ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائیگا اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ویکسی نیشن کروائیں تاکہ ہم سب کے بچے محفوظ رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.