latin friend finder is a dating site right for me heeraa grils date for free li gu yi country boy funny ei-eng

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرا ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان 3 وکٹوں پر 62 رنز

کنگسٹن جمیکا میں دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کھانے کے وقفے تک 3 وکٹیں گنواکر 62 رنز بنائے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اننگز کے آغاز میں ہی پاکستان کے ابتدائی تین بیٹسمین صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رنز بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے، اظہر علی کوئی رن اسکور کیے بغیر پویلین لوٹے، عمران بٹ بھی صرف ایک رن بناسکے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم 31 اور فواد عالم 26 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.