بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔

 ویسٹ انڈیز  ٹیم  کے کپتان کریگ بریتھویٹ کا کہنا ہے کہ پچ میں نمی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

 قومی ٹیم میں بابراعظم، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، محمد رضوان، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، محمد عباس اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.