بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان کو شہریوں کیساتھ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

ایک افغان طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ طالبان ارکان کو مساجد میں شہریوں کے ساتھ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت ہے۔

طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد گزشتہ 5 دن کے دوران دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ سے 18 ہزار افراد کا انخلاء کرایا گیا ہے۔

یہ بات افغان طالبان عہدے دار نے آج جمعے کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی ہے۔

افغان طالبان کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ خواتین سے بھی مشاورت کی گئی ہے اور انہیں بھی عہدوں کی پیش کش کا امکان ہے۔

افغان طالبان عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد ملکوں اور تنظیموں نے افغانستان سے انخلاء میں مدد کے لیے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.