subtle 中文 li gu yi almaty photos super handsome boy russian dating site profiles everybody wants love everybody wants to be loved meet asian guys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ پاکستان کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی، نیوزی لینڈ کرکٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شیڈول کے مطابق ہی اپنے سفر کا آغاز کریں کے۔

ذرائع نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق اسکواڈ پیر کی رات بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگا ۔

اس سے قبل خطے میں بدلتی صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ کے بعض کھلاڑیوں کے تحفظات کی خبریں سامنے آئیں تھیں اور میڈیا رپورٹس میں پاکستان کے دورے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کو اہم قرار دیا جانے لگا تھا۔

کیوی بورڈ کا اس متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ معمول کی بات ہے جو ایک ماہ پہلے طے ہو چکا تھا، نیوزی لینڈ نے 10 ستمبر تک بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی گیارہ ستمبر کو اسلام آباد میں آمد شیڈول ہے، ٹیم نے راولپنڈی میں تین ون ڈے اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.