بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ کپ ٹی 20 ٹرافی کا ورچوئل ٹور شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کا ورچوئل ورلڈ ٹور شروع ہوگیا۔ چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ کے نظم پڑھنے کے ساتھ ٹرافی ٹور کا آغاز ہوا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ممکن نہیں تھا۔

دنیا بھر میں کرکٹ کے چاہنے والے میگا ایونٹ کی ٹرافی دیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.