بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، تاجر کے اغوا میں ملوث 5 ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان سے تاجر کے اغوا میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تاجر کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا، رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کو ٹیپو سلطان کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا، ملوث پولیس اہلکار سی آئی اے سینٹر اور ایسٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.