بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کرکٹ کے بارے میں بھی طالبان کی ہدایات جاری

طالبان نے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

افغانستان میں طالبان کے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے فٹبال اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مستقبل پر سوال اٹھ رہے تھے۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے نہ صرف پاکستان سے دوطرفہ سیریز کھیلنی ہے بلکہ اس نے پانچ سال بعد منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔ 

کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے ان بڑے اسائنمنٹس سے متعلق خدشات سامنے آرہے تھے کہ افغان ٹیم کے دورے اور ایونٹ میں شامل نہیں ہو پائے گی۔ 

تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ طالبان نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے واضح ہدایات بھی جاری کردیں۔ 

ذرائع کے مطابق طالبان نے کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

 ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے طالبان نمائندوں سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اب تک انھیں ایسے اشارے نہیں ملے کہ وہ ملک میں کرکٹ پر ضرب لگاسکتے ہیں۔ 

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اے سی بی کو ممکنہ طور پر لاجسٹک کے سوا کسی دوسرے مسئلے کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.