بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی فوجی 11 ستمبر کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہ سکتے ہیں، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر گزرنے کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہ سکتے ہیں، کابل میں بحران یقینی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن  نے کہا کہ متعدد ممالک اپنے شہری اور ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو افغانستان سے نکال رہے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کون سا راستہ ہے کہ افراتفری کے بغیر انخلا ہوگیا ہوتا۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ خوست میں شہری آئندہ احکامات تک گھروں میں رہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے سے گرتے افغانوں کی بات پر جو بائیڈن نے دفاعی انداز اختیار کیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ وہ چار پانچ دن پرانی تصاویر ہیں، جو بائیڈن نے طالبان کے قبضے کو افغان حکومت اور افغان فوج کی ناکامی قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.