بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، جس کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔

کشمیری نوجوان کو تھانہ منڈی علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا، علاقے میں بھارتی فوج اب بھی موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.