بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا یومِ عاشور پر کہنا ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے۔

حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یومِ عاشور امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور شہادت کا دن ہے، حرمت دین کو توڑنے والی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج شہادت امام کا درس ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا یوم عاشورہ سے متعلق کہنا ہے کہ محرم الحرام صبر، استقامت، برداشت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا میں حق و صداقت کی بے مثال تاریخ پر انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.