بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مراد علی شاہ کا کراچی میں ماتمی جلوس کا فضائی معائنہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ماتمی جلوس کا فضائی معائنہ کیا اور جلوس کی سکیوریٹی کا جائزہ لیا۔

مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ سے لے کر کھارادر تک جلوس کا فضائی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس کے حوالے سے لگائے گئی تنصیبات کا بھی جائزہ لیا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سندھ حکومت نے سی سی ٹی وی موبائل سسٹم بھی نصب کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے فضائی دورے کے دوران دیگر علاقوں سے نکلنے والے چھوٹے جلوسوں کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسینؑ کی شہادت حق کی فتح اور باطل کی شکست ہے۔ 

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج ظہرین کی نماز میں عزادار پاکستان بشمول پوری دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعائیں کریں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ دورے میں صوبائی وزیر سعید غنی، ایڈوائزر مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شامل تھے۔

فضائی معائنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ آئی جی آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ کریں گے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر آئی جی آفس میں وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.