بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سڈنی :ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ، ویکسین کی فراہمی تیزکردی

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی  میں ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز پر قابو پانے کیلئے حکام نے مضافاتی علاقوں میں ویکسین کی فراہمی تیز کردی ہے۔

نیو ساوتھ ویلز میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 681 کیس اور ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے ایک اور بڑے شہر میلبرن میں گزشتہ روز کے مقابلے میں کورونا کے دو گنا 57 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیوزی لینڈ میں پھیلنے والی ڈیلٹا وبا کے ماخذ کا پتا لگالیا گیا ہے،حکام کے مطابق وائرس زیادہ دیر آبادی میں رہنے کا امکان نہیں اور سڈنی سے آنے والے ایک شخص سے یہ وائرس پھیلا ہے۔

ملک میں 11 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 21 ہوگئی جبکہ نیوزی لینڈ میں تین روزہ لاک ڈاؤن عائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.