بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دالبندین کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ، 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

کوئٹہ سے ایران کے شہر زاہدان جانے والی مال بردار ٹرین کو دالبندین کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین چاول لے کر زاہدان جارہی تھی۔

حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی ٹیم دالبندین روانہ کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.